
04-09-2008, 04:31 PM
|
| ๒αภภєd | |
Join Date: Aug 2007 Location: DUN!YA MAY NAH! HUM D!LON MAY REHTAY HA!N
Posts: 10,040
Country: Thanks: 1
Thanked 24 Times in 24 Posts
Rep Power: 11 | |
غزل دل کے عنوانات میں تم کو سوچا ہے
دھڑکن کی ہر بات میں تم کو سوچا ہے  درد کے سکے سارے اپنی جیب میں رکھے
خوشیوں کی بہتات میں تم کو سوچا ہے  کھڑکی میں جب شام ڈھلی‘ تم یاد آئے
اور پھر لمبی رات میں تم کو سوچا ہے  پھولوں نے سب رنگ چرائے ہیں تم سے
خوشبو نے برسات میں تم کو سوچا ہے  مشکل پل آسان ہوئے تمہارے سبب
جب مشکل حالات میں تم کو سوچا ہے 
جب بھی اترے ہاتھ دعا کے زینے پر
ساری کائنات میں تم کو سوچا ہے |