
04-08-2008, 10:16 PM
|
| | |
Join Date: Jun 2008 Location: Karachi
Posts: 65
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Rep Power: 0 | |
| کراچی طالبان کے لیے اہمیت کا حامل ہے: مولوی
تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ کراچی ان کے لیے انتہائی اہم شہر ہے
دوسری جانب فی الوقت قبائلی علاقوں تک محدود تحریک طالبان پاکستان کا دعویٰ ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں طالبان وجود رکھتے ہیں۔
تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ان کی تحریک کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ کراچی ایک کاروباری شہر ہے۔ یہاں بہت سے مدارس، طلبہ اور علماء ہیں۔ دنیا کی آنکھیں اس پر مرکوز ہیں۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ وہ کراچی میں مداخلت کرے۔ دیگر دشمن ممالک بھی یہاں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ جتنی اس شہر کی اہمیت ہے اتنی ہی یہاں طالبان کی اہمیت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر طالبان یہاں وجود میں آجائیں یہاں جو فحاشی اور عریانی عروج پر ہے وہ ختم ہوگی اور بیرونی مداخلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔ یہ کاروباری شہر ہے یہاں امن کی ضرورت ہے اور امن اسلام اور اسلامی نظریے سے ہے۔ BBCUrdu.com | پاکستان | طالبان سے ہوشیار رہنے کی مہم شروع |