Welcome to Forumpk.com Mark forums read | View Forum Leaders
Forumpk.com




Adab / Literature Here you can share afsanay, Novel, Mazameen and stories

Reply
LinkBack Thread Tools Display Modes
Zindagi kay hai (1)
 
  #1 (permalink)  
Old 28-05-2008, 05:23 PM
fairnas's Avatar
Custom Title
 

Join Date: Jun 2006
Location: Ireland
Posts: 22,282
Images: 356
Thanks: 0
Thanked 22 Times in 20 Posts
Rep Power: 23
fairnas will become famous soon enoughfairnas will become famous soon enough
Zindagi kay hai (1)

زندگی کیا ہےعموماً یہ سوال ہم اپنےآپ سےکرتے ہیں اور پھر اِسکےکسی خاص تسلی بخش جواب کی تلاش میں بظاہر اُلجھ سے ہی جاتے ہیں۔ کوئی اِسکو سفر، کوئی عمل تو کوئی کچھ اور ناموں سےنوازتا ہے۔ زندگی عمل کا ہی نام ہے، جب مسلسل عمل میں ٹھہراؤ آ جائے تو انقلاب برپا ہو کر ایک نئی زندگی کےعمل آغاز ہوتا ہے اور اگر مسلسل عمل میں رکاوٹ آ جائے تو بیزاری رونما ہو جاتی ہے، جو اختتام بھی ہوسکتی ہے۔

زندگی کےتین مراحل ہیں: دُنیاوی زندگی کی حیاتی، قبر کی زندگی کا دور اور آخروی زندگی، قبر اور آخروی زندگی ہماری دُنیاوی زندگی کےاعمال پر depend کرتی ہے۔ تبھی اس زندگی کو حیات کہتے ہیں۔ زندگی کے بارے میں ہمارے اپنے اپنے نظریات اور ایک اللہ کا فرمان ”اعمال کے مطابق فیصلہ ہوگا“۔ اعمال کیا ہیں؟” دوسروں کےساتھ برتا گیا رویہّ، اعمال یہ بھی ہے اللہ کےاحکام کےساتھ اختیار کیا گیا عمل“۔

دُنیاوی زندگی میں ہم اللہ کی تلاش بھی کرتے ہیں اور اللہ کہتا ہے کہ میں شہ رگ سے بھی قریب ہوں تو پھر اللہ کو قربت میں ہی تلاش کرنےکی کوشش کریں۔ اللہ کی تلاش انسانیت کی فلاح کےنتیجےمیں ہے۔ اللہ کے بندوں سے محبت کرے اللہ سے تلاش کی منزل مل جائےگی۔ ہم روزمرہ میں” جس سےمحبت کرتے ہیں تو اُسکی محبت سے بھی محبت کرتے ہیں۔ اللہ اپنی مخلوق سےمحبت کرتا ہے۔ تو پھر ہمیں بھی اللہ کی مخلوق سے محبت کرنی چاہیے“۔ ہماری یہ محبت ہمیں اللہ سے قریب کر دے گی۔ دُنیا کے نزدیک ہماری زندگی گھاٹا ہوگی، نقصان تصور ہوگی۔ جب اُس ذات کی جانب سے ہمیں فیض، رازِ حقیقت نصیب ہو پاتا ہے۔ تو پھر ہمارا وجود عِلم (انجام معلوم) ہونےکے باوجود اللہ کی راہ میں سرِخم تسلیم ہوتا ہے۔ اذیتیں، مصائب برداشت کرلینا، آزمائشوں کےکٹھن راہ سےگزرنا اِس محبت کا ایک حصہ ہوتا ہے۔

اکثر سوال اُٹھاتے ہیں، اُلجھتے ہیں مگر جواب نہ تو اکثر ہمیں واضحتاً سلجھائی دیتا ہےاور نہ ہی سجھائی۔ اللہ والےسب کچھ جانتے ہوئے بھی تکالیف کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔ واقعہ کربلا میں کیوں پیاروں کےساتھ ایسا ہوا، امام ابو حنیفہ کو قید میں کیوں ڈالا گیا۔ کچھ باتیں اللہ کی مشیت ہوتی ہیں۔ اُن پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ اللہ والےجانتے ہوئے اللہ کے فیصلے کو خاموشی سے بخوشی تسلیم کر تے ہیں۔ وُہ راہ خاموش ضرور ہوتی ہے مگر وُہ خود ایک زندگی ہوتی ہے۔ ہماری زندگیوں کےلئے اِک رہنمائی پیش کرتی ہیں۔

انبیاءعلیہ السلام کی زندگی اسطرح کی خاموشی کا حصّہ رہی ہے۔ حضرت موسٰی، حضرت ابراہیم، حضرت اسماعیل، حضرت یعقوب، حضرت یوسف بظاہر تو تکالیف کا شکار اور آزمائشوں کا حصّہ رہےمگر یہ سب ہمارے سامنے ہیں کہ یہ مشیت الٰہی تھا۔ مجدد الف ثانی کا اکبر کےدور میں قید میں ڈال دیا جانا اور پھر قید سےنکال دیا جانا اللہ کی خاص منشاء تھی۔ حضرت یحیی، حضرت عیسٰی بھی اللہ کی خاص مشیت کا حصّہ بنی، واقعہ کربلا بھی یہی ہے۔ (ذرا غور کیجئیے، کتنا کچھ اِس بات میں پنہاں ہے) ابھی اِس منشاء کا ظاہر ہونا باقی ہے۔ اِن کا ایک پہلو اُجاگر کیا گیا ہے۔ باقی بے شمار اعلیٰ پہلو اجاگر ہو کر نمایاں ہونا باقی ہیں۔

مکّہ کی تکالیف اللہ کی حکمت سے تھیں، جو مدینہ کی زندگی کا باعث بنی۔ بس یہ اللہ کےمعاملات ہیں۔ جو عیاں ہونا باقی ہیں۔ بس ہماری حدود تک ہمیں فہم عطاء کر دیا جاتا ہے۔

زندگی تکالیف کا نام نہیں بندوں سےمحبت کا عمل ہے
جب ہمیں اللہ کی قربت حاصل ہو جاتی ہے تو ہمیں اللہ کےسواء کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ہر رنگ میں اللہ کا رنگ ہی محسوس ہوتا ہے۔ تب ہمارے لئے کوئی بات نفع یا گھاٹا نہیں ہوتی۔ بس ایک ہی شے پیشِ نظر ہوتی ہے “ اللہ کی محبت“ اور اللہ نے اپنی محبت کا طریقہ بتا دیا۔” اللہ سےمحبت اللہ کےرسول سےمحبت، اللہ اور اُسکے رسول کی خوشنودی اللہ کی مخلوق سےمحبت “۔ یہی ہماری زندگی کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ”محبت سےمراد اللہ کے فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی ہے۔ یہی ہماری زندگی اور یہی ہماری زندگی کا حاصل“۔

جسکو اللہ سےقربت حاصل ہوجائے، وُہ اُس قربت کو لوگوں سے چھپاتا ہے۔ ایک ملامتی فقیر نے اپنی موج میں آکر بیان کیا، ”نبی کے لئے نبوت کا اظہار لازم ہےاور ولی کے لئے ولائیت چھپانا ملزوم“(١)
```
Reply With Quote
Sponsored Links
Reply

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is On
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On
Forum Jump

These are the 70 most used thread tags
Tag Cloud
(r) acne scars anti virus bahar beauty tips bhala clean technology dosti ke sms dosti sms dosti sms in hindi dosti sms in urdu eid sms english eid sms forumpk free urdu poetry friendship iz friendship poetry funny eid sms funny islamic sms funny poetry funny ramadan sms funny sms funny urdu poetry gama green it greetings & quotes happy eid hindi poetry funny hindi ramadan sms islamic sms islamic sms collection islamic sms in urdu jat latest / new eid sms latest/new islamic sms love & romantic sms love poetry love sms love sms2 love urdu poetry matka. mobi-number city details nazms new ramadan sms nice sms pakistani forum. play online games poems quotes poetry pos quran ramadan sms text messages romantic poetry romantic sms rut sad love potery sad urdu poetry savar search sharp aquos sms on dosti text messages ultra large ultra slim urdu dosti sms urdu eid sms urdu islamic sms urdu poetry urdu sms xs1
These are the 100 most searched terms
Search Cloud
7 c's of communication amjad islam amjad cap result cplc currency rates desi mast download ringtones earn money earn money online eid sms forumpk forumpk.com free sms ghazal sms graves of prophets indian cricket league inspirational qoutes islamic wallpapers ketrina load shedding in pakistan mahandi mehndi designs mobile friendship mobile prices mobile ring tones mobile tones moviesmobile.net new funny sms orkut pakistan richest man pakistan's richest man richest man in pakistan richest man of pakistan richest pakistani ring tones ringtones sahih bukhari sahih bukhari in urdu sms hi sms sms.pk smspk smspk.com standard chartered standard chartered bank umaira ahmed wasi shah worldcall evdo www.kalpoint.com www.orkut.com www.smspk.com ...

All times are GMT +5. The time now is 09:11 AM.
Forumpk.com Online Pakistan Discussion Forums Copyright © 2000-2008 KalPoint.com