| Register | Members | Radio & TV | Games | Quran | Calendar | Search |
| Adab / Literature Here you can share afsanay, Novel, Mazameen and stories |
![]() |
| LinkBack | Thread Tools | Display Modes |
| |||
| میں محبت لکھتا ہ وں میں محبت لکھتا ہوں‘ محبت ہر رشتے کی بنیاد ہے اور محبت ہی ہر رشتے کو اُس کی معراج تک پہنچاتی ہے۔ یہ کائنات رب کی اپنی مخلوق سے محبت کی مظہر ہے۔ محبت کو اگر محسوس کرنا چاہیں تو ہر سانس میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ سرسراتی ہوئی ہوا میں‘ گنگناتے پانیوں میں‘ چہچہاتے پرندوں میں‘ رات کی سیاہ چادر پر جھلملاتے ستاروں میں‘ تیز دھوپ میں‘ کسی پیڑ کے ٹھنڈے سائے میں‘ کسی کی آنکھوں میں ٹھہرے ان کہے جملے میں‘ کسی کی ریشمی پلکوں کے گیلے سایوں میں‘ کسی کے نرم ہاتھوں کے مسیحا لمس میں‘ غرض یہ کہ محبت کو ہر گام پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ محبت سردیوں میں دھند سے بھرے شیشے پر انگلیوں کی نرم پوروں سے کسی کا نام لکھتی ہے‘ کسی کے ہاتھ کی ایک پیالی چائے میں بولتی ہے‘ کسی کی خاموش نگاہوں میں لرزتے آنسوؤں میں دکھائی دیتی ہے‘ گیلی ریت پر کسی کے قدموں کے نشاں پر پاؤں رکھ کر چلتی ہے اور کبھی شام ڈھلے گھروں کی جانب لوٹتے پرندوں کی تھکی اُڑانوں میں خاموشی سے اپنا آپ رکھ دیتی ہے۔ محبت کئی بھیس بدل کر ہمارے آس پاس رہتی ہے کبھی ماں کے لرزتے کانپتے ہونٹوں کی دعاؤں سے جھلکتی ہے‘ کبھی گیلی مٹی کی سوندھی خوشبو میں محسوس ہوتی ہے‘ اور کبھی ساحل سے ملنے کو بے تاب سر پٹکتی موجوں میں نظر آتی ہے۔ کبھی خاموشیوں میںصدا بن کر گونجتی ہے اور کبھی چپ چاپ دل کے نہاں خانوں میں جا چھپتی ہے۔ محبت انسان کو بہت بہادر بنا دیتی ہے مگر اس میں کہیں اندر اک ڈر سا رہتا ہے۔ یہ وصال کی راہوں پر ہجر کے خدشوں کا دامن پکڑ کے چلتی ہے۔ محبت بھرا دل عجب واہموں اور اندیشوں کے جنگل میں بھٹکتا رہتا ہے۔ کبھی بچھڑ جانے کا اندیشہ آنکھوں میں نیندوں کی ڈولی اترنے نہیں دیتا اور کبھی کھو دینے کا اندیشہ اسے بے چین رکھتا ہے۔ محبت ہی انسان کو دُعا کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور پھر وہ دعا عرش کو ہلا دیتی ہے۔ میں وہ محبت لکھتا ہوں جو محسوس کرتا ہوں۔ وہ محبت مری پلکوں پہ بیٹھی نیندوں میں جاگتی ہے‘ مری ذات کی خاموشیوں میں بولتی ہے‘ لہو کی روانیوں میں دوڑتی ہے اور سینے میں دل کے سنگ دھڑکتی ہے۔ یہ محبت ہی جذبوں کے پھولوں پر لفظوں کی تتلیوں کو بیٹھنا سکھاتی ہے اور پھر یہ خوش رنگ تتلیاں ڈائری میں کبھی غزل کی صورت محفوظ ہو جاتی ہیں‘ کبھی نظم کی صورت اپنے رنگ چھوڑ دیتی ہیں اور کبھی چپ چاپ آنسو بن کر مرے چہرے پر کوئی تصویر بنا جاتی ہیں۔ میں اس محبت کو لکھتا ہوں اور لکھتا رہوں گا۔ بس اتنا ہی مجھے کہنا تھا اب مرے لفظ باقی کی باتیں آپ سے کریں گے۔
__________________ <a href="http://photobucket.com" target="_blank"><img src="http://i190.photobucket.com/albums/z278/sony_052/aishasigpc6-1.gif" border="0" alt="Photo Sharing and Video Hosting at Photobucket"></a> |
| Sponsored Links |
| |||
| میں محبت لکھتا ہوں ![]() میں محبت لکھتا ہوں میں محبت لکھتا ہوں‘ محبت ہر رشتے کی بنیاد ہے اور محبت ہی ہر رشتے کو اُس کی معراج تک پہنچاتی ہے۔ یہ کائنات رب کی اپنی مخلوق سے محبت کی مظہر ہے۔ محبت کو اگر محسوس کرنا چاہیں تو ہر سانس میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ سرسراتی ہوئی ہوا میں‘ گنگناتے پانیوں میں‘ چہچہاتے پرندوں میں‘ رات کی سیاہ چادر پر جھلملاتے ستاروں میں‘ تیز دھوپ میں‘ کسی پیڑ کے ٹھنڈے سائے میں‘ کسی کی آنکھوں میں ٹھہرے ان کہے جملے میں‘ کسی کی ریشمی پلکوں کے گیلے سایوں میں‘ کسی کے نرم ہاتھوں کے مسیحا لمس میں‘ غرض یہ کہ محبت کو ہر گام پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ محبت سردیوں میں دھند سے بھرے شیشے پر انگلیوں کی نرم پوروں سے کسی کا نام لکھتی ہے‘ کسی کے ہاتھ کی ایک پیالی چائے میں بولتی ہے‘ کسی کی خاموش نگاہوں میں لرزتے آنسوؤں میں دکھائی دیتی ہے‘ گیلی ریت پر کسی کے قدموں کے نشاں پر پاؤں رکھ کر چلتی ہے اور کبھی شام ڈھلے گھروں کی جانب لوٹتے پرندوں کی تھکی اُڑانوں میں خاموشی سے اپنا آپ رکھ دیتی ہے۔ محبت کئی بھیس بدل کر ہمارے آس پاس رہتی ہے کبھی ماں کے لرزتے کانپتے ہونٹوں کی دعاؤں سے جھلکتی ہے‘ کبھی گیلی مٹی کی سوندھی خوشبو میں محسوس ہوتی ہے‘ اور کبھی ساحل سے ملنے کو بے تاب سر پٹکتی موجوں میں نظر آتی ہے۔ کبھی خاموشیوں میںصدا بن کر گونجتی ہے اور کبھی چپ چاپ دل کے نہاں خانوں میں جا چھپتی ہے۔ محبت انسان کو بہت بہادر بنا دیتی ہے مگر اس میں کہیں اندر اک ڈر سا رہتا ہے۔ یہ وصال کی راہوں پر ہجر کے خدشوں کا دامن پکڑ کے چلتی ہے۔ محبت بھرا دل عجب واہموں اور اندیشوں کے جنگل میں بھٹکتا رہتا ہے۔ کبھی بچھڑ جانے کا اندیشہ آنکھوں میں نیندوں کی ڈولی اترنے نہیں دیتا اور کبھی کھو دینے کا اندیشہ اسے بے چین رکھتا ہے۔ محبت ہی انسان کو دُعا کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور پھر وہ دعا عرش کو ہلا دیتی ہے۔ میں وہ محبت لکھتا ہوں جو محسوس کرتا ہوں۔ وہ محبت مری پلکوں پہ بیٹھی نیندوں میں جاگتی ہے‘ مری ذات کی خاموشیوں میں بولتی ہے‘ لہو کی روانیوں میں دوڑتی ہے اور سینے میں دل کے سنگ دھڑکتی ہے۔ یہ محبت ہی جذبوں کے پھولوں پر لفظوں کی تتلیوں کو بیٹھنا سکھاتی ہے اور پھر یہ خوش رنگ تتلیاں ڈائری میں کبھی غزل کی صورت محفوظ ہو جاتی ہیں‘ کبھی نظم کی صورت اپنے رنگ چھوڑ دیتی ہیں اور کبھی چپ چاپ آنسو بن کر مرے چہرے پر کوئی تصویر بنا جاتی ہیں۔ میں اس محبت کو لکھتا ہوں اور لکھتا رہوں گا۔ بس اتنا ہی مجھے کہنا تھا اب مرے لفظ باقی کی باتیں آپ سے کریں گے۔
__________________ <a href="http://photobucket.com" target="_blank"><img src="http://i190.photobucket.com/albums/z278/sony_052/aishasigpc6-1.gif" border="0" alt="Photo Sharing and Video Hosting at Photobucket"></a> |
| ||||
| main iss ka jawab likhta hon, ![]() means zabardast, acha likha hai |
| ||||
| very nice! |
| |||
| thanks all of you ![]() ![]() ![]() ![]() ![]()
__________________ <a href="http://photobucket.com" target="_blank"><img src="http://i190.photobucket.com/albums/z278/sony_052/aishasigpc6-1.gif" border="0" alt="Photo Sharing and Video Hosting at Photobucket"></a> |
| ||||
| very nice its truth |
| |||
| its a very goood
__________________ zabeedshah@yahoo.com |
| |||
| its great |
| |||
| Re: میں محبت لکھتا ہوں‘ zabeeeeeeeeeeeeeed hussai shah
__________________ zabeedshah@yahoo.com |
![]() |
| Bookmarks |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
| These are the 70 most used thread tags
Tag Cloud
|
| (r) acne scars anti virus beauty tips bhala clean technology dosti ke sms dosti sms dosti sms in hindi dosti sms in urdu eid sms english eid sms forumpk free urdu poetry friendship iz friendship poetry funny eid sms funny poetry funny ramadan sms funny sms funny urdu poetry gama green it greetings & quotes happy eid hindi poetry funny hindi ramadan sms indian tv islamic sms islamic sms collection islamic sms in urdu jat latest / new eid sms latest/new islamic sms love & romantic sms love poetry love sms love sms2 love urdu poetry matka. mobi-number city details nazms new ramadan sms nice sms nokia n series pakistani forum. play online games poems quotes poetry pos quran ramadan sms text messages romantic sms rut sad love potery savar search sharp aquos sms on dosti tariq text messages ultra large ultra slim urdu dosti sms urdu eid sms urdu islamic sms urdu poetry urdu sms xs1 |
| These are the 100 most searched terms
Search Cloud
|
| 7 c's of communication amjad islam amjad bakra mandi cplc currency rates desi mast download ringtones earn money |